اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لیمیٹڈ کی نج کاری کے سلسلے میں حکومتِ پاکستان اور اتصالات کمپنی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کی نج کاری کے ادھورے معاملات جلد پا جانے کی امید پیدا ہو گئی ہے جو پی ٹی آئی حکومت میں پاکستان کے لیے ایک اور خوش خبری ہے۔
[bs-quote quote=”اتصالات نے 2005 میں پی ٹی سی ایل کے 26 فی صد حصص 2 ارب 60 کروڑ ڈالر میں خریدے تھے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
حکام کا کہنا ہے کہ حکومت اور اتصالات کے درمیان مذاکرات رواں ماہ دوبارہ شروع ہوں گے۔
نج کاری کمیشن حکام کے مطابق اتصالات نے 79 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے، کمپنی اور حکومتِ پاکستان کے مابین ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے، مذاکرات کے لیے اتصالات کے وفد کی آمد رواں ماہ متوقع ہے۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی کمپنی اتصالات نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے 26 فی صد حصص 2 ارب 60 کروڑ ڈالر میں خریدے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں آج سے پی ٹی اے کا موبائل سیٹ تصدیقی نظام لاگو ہوجائے گا
پی ٹی سی ایل کی خریداری کا معاہدہ سال 2005 میں ہوا تھا، جس کے تحت اتصالات نے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کر دی ہے۔
یاد رہے کہ یکم دسمبر 2018 سے ایف بی آر نے ملک بھر میں پی ٹی اے کا موبائل سیٹ تصدیقی نظام لاگو کر دیا ہے، ملک میں کسی بھی طریقے سے لائے جانے والے موبائلز کی پی ٹی اے سے تصدیق لازم ہوگی، صرف پاکستانی نیٹ ورک میں آنے والے سیٹس ہی کام کرسکیں گے جب کہ دیگر کو بلاک کر دیا جائے گا۔