13سالہ بیٹی کی موت، غمزدہ باپ قبر سے لپٹ کر سوگیا

بھارتی حیدرآباد میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس میں 13سالہ بچی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، غمگین باپ بیٹی کی قبر سے لپٹ کر سوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع نارائن پیٹ رورل کے گوپال پیٹ میں پیش آیا۔ لکشمی پرنیتا نامی لڑکی ہولی کے دن منی واٹر ٹینک منہدم ہونے کے نتیجے میں اپنی جان گنوا بیٹھی تھی۔

شمشان گھاٹ میں بچی کی آخری رسومات ادا کی گئیں، لڑکی کا باپ رمیش آخری رسومات انجام دینے کے بعد نہانے کے لیے گھر سے باہر روانہ ہوا اور واپس نہیں لوٹا رات دیر گئے تک اس کے گھر واپس نہ انے پر ارکان خاندان کو شبہ ہوا اور وہ شمشان گھاٹ پہنچے۔

جس جگہ پر بچی کو دفن کیا گیا تھاباپ اپنی بیٹی کی قبر کے ساتھ سویا ہوا تھا، اسے بہت سمجھا کر گھر لایا گیا۔

طویل ترین افطار دستر خوان کا اہتمام کس ملک میں کیا جاتا ہے؟

واضح رہے کہ نارائن پیٹ ضلع مستقر کے بلدی حلقہ 20 (گوپال پیٹ) میں ہولی کے تہوار کے موقع پر بچے کھیلتے ہوئے پانی کے ٹینک پر چڑھ گئے تھے اس دوران اچانک ٹینک ٹوٹ کر بچوں پر گر پڑا تھا جس کی وجہ سے لکشمی پرنتی (13سالہ) زندگی کی بازی ہار گئی تھی۔