پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران بارش اور آندھی سے کتنی اموات ہوئیں؟

پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران بارش اور آندھی سے کتنی اموات ہوئیں؟

لاہور: پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مختلف شہروں میں بارش اور آندھی کا سلسلہ برقرار رہا جس سے جانی و مالی نقصان ہوا۔

ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بارش اور آندھی سے 3 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے، شدید زخمی افراد کو فوری اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

شیخوپورہ، مرز اور کاں میں چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے، جاں بحق بچوں میں 2 سالہ ارحم اور 5 سالہ حرم شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ 2 دن کے لیے موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری

وہاڑی میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے، چک نمبر 59 ڈبلیو بی میں سولر پلیٹیں گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔

بھکر لنک روڈ ماہنی حیدر آباد سٹی منکیرہ میں دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا، ڈیرہ غازی خان میں چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے، اٹک بابو چوک چونگی نمبر 7 میں تیز بارش اور اربن فلڈنگ سے 6 افراد زخمی ہوئے۔

لاہور ہربنس پورہ میں بائیک پھسلنے سے ایک شخص زخمی ہوا، نیو راوی پل، علی رضا آباد اور وحدت کالونی میں بائیک سلپ ہونے سے ایک، ایک شخص زخمی ہوا۔

لاہور کشمیری گیٹ میں کھمبے سے کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا، آشیانہ روڈ پر چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔