اٹھارہ دسمبر2022 جب انٹرنیٹ سرچنگ کے تمام ریکارڈ پاش پاش ہوگئے

گوگل دنیا کا مقبول ترین انٹرنیٹ سرچ انجن ہے، جو الٹے، سیدھے، غلط اسپیلنگ اور ادھورے جملے لکھنے کے باوجود دنیا کے راز اور معلومات ہمیں پہنچارہا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ گوگل انجن پر ہر سیکنڈ 99 ہزار سے زیادہ جبکہ دن بھر میں 9 ارب کے قریب سرچز کی جاتی ہیں۔

یہ انکشاف گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے ایک ٹوئٹ میں کیا، انہوں نے بتایا کہ ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان کھیلے جانے فائنل گوگل سرچ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹریفک والا دن ثابت ہوا جوکہ 25 سال کے دوران سب سے زیادہ تھا۔

اپنے ٹوئٹ میں سندر پچائی نے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ پوری دنیا انٹرنیٹ پر بس ایک ہی چیز کو سرچ کررہی ہے اور وہ تھا فیفا ورلڈکپ فائنل۔

گوگل کے سی ای او نے میگا ایونٹ کے فائنل کو عظیم ترین مقابلوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے ارجنٹینا اور فرانس کی ٹیموں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر کی ویکسین کے حوالے سے بڑی خبر

خیال رہے کہ فٹبال ورلڈکپ فائنل میں میسی کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی ککس پر شکست دیکر 36 سال ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔