کورونا کی نئی لہر، مسافروں سے متعلق بڑا فیصلہ

کراچی: کورونا وائرس کی نئی قسم ‘اومیکرون’ کے پیش نظر ملک بھر کے ایئرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی مکمل اسکریننگ کا فیصلہ ہوا ہے۔

ذرایع کے مطابق متحدہ عرب امارات، ایران اور عراق سے آنے والے مسافروں کا ایئرپورٹ پر کورونا ریپڈ ٹیسٹ دوبارہ سے شروع کرنے پر غور ہورہا ہے، کورونا کی نئی لہر کے سبب اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی کہا کہ دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کے ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے۔

ذرایع کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی منظوری کے بعد ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا عمل دوبارہ سے شروع کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کورونا صورت حال کنٹرول ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ختم کردیئے گئے تھے۔

ملک میں کورونا کی نئی لہر کو روکنے کے لیے متعلقہ انتظامیہ ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔