نکئی برادران اور اہم شخصیات کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور بڑا سیاسی نقصان ہوگیا قصور سے نکئی برادران سمیت اہم شخصیات نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل جاری ہے اور گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد پارٹی کو ایک اور بڑا سیاسی نقصان ہونے جا رہا ہے اور ذرائع نے بتایا ہے کہ قصور سے نکئی برادران سمیت اہم شخصیات نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نکئی خاندان کے اہم افراد آج استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے، جس کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا جائے گا اس پریس کانفرنس میں استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت بھی شریک ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سردار طالب نکئی اور ایاز نکئی آج جہانگیر ترین اور علیم خان سے ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ان کے علاوہ رانا اسلم، راؤ شاہد اور راؤ زاہد بھی آئی پی پی میں اپنی شمولیت کا اعلان کریں گے۔