چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

چینی کی قیمت

چینی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے تناظر میں چینی کی برآمد روکی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمشاداختر کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چینی کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ ملک میں بڑھتے ریٹ کی وجہ سےکیا گیا ہے۔ ای سی سی نے جون میں 32ہزار میٹرک ٹن چینی برآمدگی کی منظوری دی تھی۔

چینی کے بڑھتے داموں نےخریداروں کی زندگی میں کڑواہٹ گھول دی، کراچی میں ایک کلوچینی کر ایک سو چھہتر روپے کی ہوگئی۔

چیئرمین ہول سیلرگروسرز عبدالروف نے بتایا کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی157روپے میں فروخت ہورہی اور ریٹیل میں چینی 160 سے 170 روپے کلوتک پہنچ گئی ہے۔

عبدالروف کا کہنا تھا کہ سٹے باز اور شوگر ملز مالکان کا گٹھ جوڑ فوری توڑا جائے اور چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

کوئٹہ میں بھی چینی کی قیمت 145 سے بڑھ کر 35روپے اضافے کے بعد 180روپے کلو ہوگئی ، چینی کے ہول سیل ریٹ 170روپے فی کلو اور ریٹیل ریٹ 180روپے فی کلو ہے، کوئٹہ کے تاجروں کہتے ہیں چینی افغانستان اسمگل ہو رہی ہے۔

پشاور میں بھی چینی نایاب اور ایک سو باہتر روپے میں بھی مشکل سے دستیاب ہے جبکہ فیصل آباد کےشہری بھی مہنگی چینی خریدنے پر مجبورہے۔