سی ایم ہاؤس سندھ کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

کوروناوائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر سندھ کےسی ایم ہاؤس کےدفاتر کو بندکرنےکا فیصلہ کیا ‏گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیٹرز کےداخلے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے اور ‏کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئےوزیراعلیٰ ہاؤس کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ‏

وزیراعلیٰ ہاؤس کےمیڈیاسیل، پروٹوکول سیل اور پبلک کمپلینٹ سیل بند رہیں گے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کے14دفاتر اور دیگر محکمے بھی بند رہیں گے اور ملازمین گھروں سےکام کریں ‏گے۔

کھلےمحکموں میں صرف 50فیصدملازمین کو آنےکی اجازت ہو گی۔ اس حوالے سے باقاعدہ ‏نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کورونا سے ملازمین کو محفوظ رکھنےکے لیے ‏وزیراعلیٰ ہاؤس کے دفاتر کو بندکیاگیا ہے۔