بجلی صارفین پر نیا سرچارج، 76 ارب روپے وصول کرنے کا فیصلہ

بجلی کے نئے نرخ

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بجلی کے بڑے صارفین سے 76 ارب روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق بجلی کے بڑے صارفین پر ایک روپیہ فی یونٹ سرچارج عائد ہو گا۔ اس سرچارج کا اطلاق کےالیکٹرک کے صارفین پر بھی ہو گا۔

ای سی سی نے 283 ارب 28 کروڑ کے پرنسپل قرض کی ادائیگی 2 سال کیلئے مؤخر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت خزانہ کو قرض اور سود کی ادائیگی 2 سال مؤخر کرنے کی ضمانت دینےکی ہدایت کی گئی ہے۔

ای سی سی نےمزید 20 ادویات کے ریٹ کم کرنےکی منظوری بھی ہے جب کہ پیراسٹامول کی قیمتوں میں اضافےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیراسٹامول کی500ملی گرام گولی کی قیمت 2.6 روپے مقرر کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیراسٹامول ایکسٹرا کی 500ملی گرام کی گولی کی قیمت3.3روپے مقرر کی جائے گی۔