پوسٹ مردم شماری سروے شروع کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کا پوسٹ مردم شماری سروے 8 جولائی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برفباری میں کوہستان کے رہ جانے والے3 اضلاع میں بھی مردم شماری ہو گی۔ رہ جانے والے اضلاع اور علاقوں میں 8 جولائی سے مردم شماری کا آغاز ہوگا۔ پوسٹ مردم شماری کا عمل 15 روزمیں مکمل کیا جائے گا۔

کے پی، آزاد کشمیر ، جی بی کے برفباری والے علاقوں میں مردم شماری ہو گی۔ 7ویں مردم شماری کی تکمیل کے سرٹیفکیٹس 15جولائی تک فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرٹیفکیٹس کی فراہمی کےلئے صوبائی حکومتوں کو درخواست کردی گئی ہے۔