شوبز انڈسٹری کی اداکارہ دیدار نے عبدالرزاق سے شادی نہ ہونے کی وجہ بیان کردی۔
سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بتایا تھا کہ اداکارہ دیدار سے سچی محبت کرتا تھا، دیدار سے دوستی تھی، شادی کرنا چاہتا تھا لیکن دیدار نے اسٹیج چھوڑنے سے انکار کیا تو بریک اپ ہوگیا۔
عبدالرزاق نے بتایا تھا کہ میں نے دیدار سے شادی کا وعدہ نہیں کیا تھا میں نے ان سے کہا تھا کہ دیکھیں گے وقت کے ساتھ فیصلہ کریں گے۔
سابق کرکٹر نے کہا تھا کہ دیدار کہتی تھیں کہ وہ اسٹیج کے ڈرامے وغیرہ نہیں چھوڑ سکتیں تو میں نے ان سے کہا تھا کہ پھر میرے لیے مشکل ہوجائے گا، دیدار نے اسٹیج چھوڑنے سے انکار کیا تو ہمارا بریک اپ ہوا۔
حال ہی میں اداکارہ دیدار نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت جہاں ان سے کہا گیا کہ عبدالرزاق نے شو میں بتایا تھا کہ ’آپ ان کی پہلی محبت تھی۔‘
دیدار نے کہا کہ اتنی پرانی چیزوں پر کیا بات کرنی ہے، شادی کی بعد ان سے ہوئی تھی، گھر والے آئے ہاتھ پر مہندی اور پیسے رکھے کر گئے ایک طرح سے رسم ہوگئی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ رزاق چاہتے تھے کہ میں شوبز چھوڑ دوں لیکن میں شاہ رہی تھی کہ شوبز میں مشہور ہوجاؤں اسی وجہ سے بات نہیں بن سکی تھی۔