ویڈیو: دپیکا پڈوکون نے آسکر کے اسٹیج پر ’ناٹو ناٹو‘ متعارف کروایا

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی آسکر ایوارڈ تقریب میں گانے ’ناٹو ناٹو‘ کو متعارف کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون نے آسکر ایوارڈز کی میزبانی کی اور وہ اسٹیج پر فلم ’آر آر آر‘ کے مقبول گانے ’ناٹو ناٹو‘ کو متعارف کرواتی نظر آئیں۔

دپیکا پڈوکون نے جیسے ہی ’ناٹو ناٹو‘ سے متعلق بات کرنا شروع کی تو تقریب میں موجود حاضرین کی خوشی دیدنی تھی اور وہ اس گانے کا ذکر کرنے پر تالیاں بجا کر داد دینے لگے۔

لاس اینجلس کے ڈوبلی ٹھیٹر میں گلوکار کال بھیرو اور راہول سپلی گنج نے ’ناٹو ناٹو‘ کی لائیو پرفارمنس دکھائی گئی۔

آسکر ایوارڈ تقریب میں دپیکا پڈوکون نے سیاہ گاؤن زیب تن کیا جسے اسٹالسٹ شالینا نتھانی نے تیار کیا تھا۔

واضح رہے کہ آسکر میں پہلی بار کسی بھارتی فلم کے گانے کو آریجنل گانے کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جبکہ گنیت مونگا کی فلم ’دی ایلیفینٹ وسپررز کو بہترین دستاویزی فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔