بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے ساتھ اداکارائیں کام کرنے کی منتظر رہتی ہیں لیکن ایک اداکارہ ایسی بھی ہیں جنہوں نے سلمان کے ساتھ ایک دو نہیں بلکہ چھ فلمیں ٹھکرا دیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے سلمان خان کے ساتھ ایک یا دو بار نہیں بلکہ چھ مرتبہ کام کرنے سے انکار کیا۔
دپیکا پڈوکون ان دنوں اپنی آنے والی فلم پروجیکٹ کے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس وہ ساؤتھ انڈین اداکار پربھاس کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
حیران کن طور پر بالی ووڈ میں سلمان خان اور دپیکا پڈوکون نے تاحال ایک ساتھ کسی فلم میں اداکاری نہیں کی ہے جس کی وجہ دپیکا کا سلمان خان کی کئی فلموں کی پیشکش کو ٹھکرانا ہے۔
دپیکا پڈوکون نے سلمان خان کی فلموں جے ہو، سلطان، پریم رتن دھن پایو، شدھی اور کک شامل ہیں۔
ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’انشا اللہ‘ بننے کے دوران دپیکا نے سلمان خان کے ساتھ اداکاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن ہدایت کار نے انہیں مسترد کرکے عالیہ بھٹ کو شامل کرلیا۔
فلم انشا اللہ کی کہانی میں ایک بوڑھے آدمی کو نوجوان لڑکی کی محبت میں گرفتار دکھایا جائے گا جس کے لیے سنجے لیلا بھنسالی نے دپیکا کی بجائے عالیہ بھٹ کو زیادہ موزوں قرار دیا۔