بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون بیٹی دعا کی ویڈیو بنانے والے مداح پر غصہ ہوگئیں۔
اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی دعا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ننھی دعا والدہ کی گود میں بیٹھی ہوئی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں اداکارہ ویڈیو بنانے والے مداح پر غصہ کرتے ہوئے بیٹی کا چہرہ چھپا رہی ہیں۔
دپیکا کے منع کرنے پر وہاں موجود لوگوں نے مداح کو ویڈیو بنانے سے روک دیا تاہم پھر بھی دعا کی جھلک سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔
سوشل میڈیا صارفین بھی ویڈیو بنانے والے مداح پر تنقید کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ اداکارہ نے بیٹی کی پیدائش سے اب تک کوئی تصویر نہیں بنوائی تو ان کی پرائیویسی کا احترام کرنا چاہیے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ دعا بالکل والد رنویر کی کاپی ہے۔