بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی پر ان کے شراکت داروں کی جانب سے ہتک عزت کا مقدمہ درج کرادیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کپتان دھونی کے سابق کاروباری شراکت داروں نے کرکٹر کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ ہتک عزت کی درخواست 18 جنوری کو جسٹس پرتھیبا ایم سنگھ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر ہے۔
مدعی اور سابق کاروباری شراکت دار میہر دیواکر اور ان کی اہلیہ سومیا داس نے دھونی کے خلاف مستقل حکم امتناعی اور ہرجانے کے لیے ہائی کورٹ سے رابطہ کیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ دھونی کی جانب سے مبینہ طور پر مبینہ طور پر 15 کروڑ روپے کے غیر قانونی منافع اور 2017 کے معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق لگائے گئے جھوٹے الزامات کے سلسلے میں مدعیان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے منع کیا جائے۔
تیسرا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر فیصلہ کُن برتری حاصل کرلی
واضح رہے کہ دھونی نے حال ہی میں دیواکر اور داس کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کرکٹ اکیڈمیوں کے قیام کے معاہدے کی پاسداری نہ کرکے انہیں تقریباً 16 کروڑ روپے کا دھوکہ دیا ہے۔