سرکاری دفاتر میں تاخیر برداشت نہیں ہو گی، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

شہباز شریف رمضان پیکیج

وزیراعظم شہبازشریف نے سرکاری دفاتر میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر میں تاخیر برداشت نہیں ہو گی۔

دفاتر میں وقت کی پابندی یقینی بنانے کیلئے وزیر اعظم نے واضح ہدایت دے دی۔ وزیر اعظم نے سرکاری دفاتر میں غیرحاضری اور تاخیر پر اظہار برہمی کیا۔

وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور خودمختار اداروں میں وقت کی خلاف ورزی پر سخت ہدایات دی گئی ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام افسران و عملہ سرکاری اوقات کار کی مکمل پابندی کریں، سیکرٹریز اور ادارہ سربراہان خود وقت کی پابندی میں مثال قائم کریں۔

سیکریٹری کابینہ کی جانب سے تمام وزارتوں اور محکموں کو خطوط ارسال کر دیے گئے ہیں۔