دہلی ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

نئی دہلی: دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ بال بال حادثے سے بچ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر انڈیگو ایئرلائنز کا طیارہ اس وقت زمین سے ٹکرا گیا جب طیارے کی لینڈنگ کرائی جارہی تھی۔

اطلاعات کے مطابق انڈیگو ایئر لائن کا طیارہ این ایکس (نیو) طیارہ وی ٹی-آئی ایم جی کولکتہ سے دہلی پہنچا تھا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

طیارے میں کتنے مسافر سوار تھے؟ انتظامیہ نے کسی قسم کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ نہیں کیا۔

اس سلسلے میں ڈی جی سی اے کا کہنا تھا کہ لینڈنگ کے دوران طیارہ کے نچلا حصہ رن وے کی سطح کو چھو گیا جس کے نتیجے میں طیارے کو نقصان پہنچا۔

واقعے کے بعد شہری ہوابازی ڈائریکٹوریٹ( ڈی جی سی اے) نے تحقیقات کا حکم دیا اور معاملے کی حساسیت کے پیش نظر ٓپریشنل کرو کو آف روسٹر کردیا ہے۔