بھارت میں شاعر مشرق علامہ اقبال کو نصاب سے نکالنے کا متنازع فیصلہ

بھارت: دہلی یونیورسٹی کا شاعر مشرق علامہ اقبال کو نصاب سے نکالنے کا فیصلہ

نئی دہلی (15 اگست 2025): بھارت میں دہلی یونیورسٹی نے شاعر مشرق علامہ اقبال کا نام نصاب سے نکالنے کا متنازع فیصلہ کر لیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق وائس چانسلر دہلی یونیورسٹی پروفیسر یوگیش سنگھ نے متنازع فیصلے کے پیچھے انوکھی منطق پیش کی کہ شاعر مشرق علامہ اقبال نے ’سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا‘ ضرور لکھا ہوگا لیکن ان کی سوچ بھارت مخالف تھی۔

پروفیسر یوگیش سنگھ نے کہا کہ علامہ اقبال نے 1910 میں ترانہ لکھا کہ ’مسلم ہیں ہم وطن ہے سارا جہاں ہمارا‘ لہٰذا جامعہ نے فیصلہ کیا کہ اب نصاب میں ان کو نہیں پڑھایا جائے گا۔

شاعر مشرق کو نصاب سے نکالنے کا متنازع فیصلہ یونیورسٹی کے سینٹر فار انڈیپنڈنس اینڈ پارٹیشن اسٹڈیز کی جانب سے کیا گیا۔

وائس چانسلر نے کہا کہ تقسیم کے وقت لاکھوں لوگوں کی جانیں گئیں مگر آج تک اتنے بڑے سانحے کا ذمہ دار کسی کو نہیں ٹھہرایا گیا؟ جو ہوا وہ کیوں ہوا اور اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ ایسا دوبارہ نہیں ہوگا؟