خاتون نے سرِ عام پولیس کانسٹیبل کی پٹائی کر دی

خاتون نے سرِ عام پولیس کانسٹیبل کی پٹائی کر دی

بھارت میں خاتون نے سرِ عام ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل کی پٹائی کر دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کالے رنگ کی کار سے اتر کر پولیس کانسٹیبل کو تشدد کا نشانہ بناتی ہیں۔

خاتون نے آن ڈیوٹی اہلکار کو تھپڑ رسید کیا تو دوسرا شخص پیچ میں آیا اور کہا کہ ہاتھا پائی نہ کریں جس پر وہ مزید غصہ ہو گئیں۔ بعد ازاں وہ کار میں بیٹھ جاتی ہیں۔

اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خاتون نے کس بات پر پولیس کانسٹیبل پر ہاتھ اٹھایا اور یہ واقعہ کہاں پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر خاتون کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔