’’عماد وسیم کو واپس لاؤ‘‘ کا مطالبہ زور پکڑ گیا

ایشیا کپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست پر شائقین کرکٹ کی جانب سے آل راؤنڈر عماد وسیم کو ٹیم میں واپس لانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ریکارڈ 228 رنز کی فتح سمیٹی اور گرین شرٹس کو میچ کے ہر شعبے میں پچھاڑ ڈالا۔ اس میچ میں نہ پاکستان کی پیس بیٹری چلی، نہ ہی دنیائے کرکٹ کے نامور بلے بازوں کا بیٹ، آؒل راؤنڈر بھی دونوں میدان میں ناکام رہے۔

روایتی حریف سے اس بدترین شکست کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کا طوفان برپا ہوگیا اور اکثریت نے آل راؤنڈر عماد وسیم کو دوبارہ ٹیم میں لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

عماد وسیم کو ٹیم میں دوبارہ کھیلتے دیکھنے کے خواہشمند پرستاروں کا کہنا ہے کہ ان کی بائیں ہاتھ کی اسپن اور نچلے آرڈر کی بیٹنگ کی صلاحیت پاکستانی ٹیم کو انتہائی ضروری توازن اور گہرائی فراہم کر سکتی ہے۔

 

شائقین کرکٹ نے سلیکشن ٹیم سے مطالبہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2023 کے لیے عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا جائے۔