62 سالہ ڈیمی مور دنیا کی خوبصورت ترین شخصیت قرار

62 سالہ ڈیمی مور دنیا کی خوبصورت ترین شخصیت قرار

ہالی ووڈ انڈسٹری کو شاندار فلمیں دینے والی 62 سالہ اداکارہ ڈیمی مور کو دنیا کی خوبصورت ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

پیپلز میگزین کے سروے میں ہالی ووڈ اداکارہ ڈیمی مور کو ’’ورلڈز موسٹ بیوٹی فُل پرسن‘‘ قرار دیا گیا، میگا اسٹار ڈیمی مور کو ہارر فلم "دی سبسٹینس” میں اداکاری کے لئے ایوارڈ ملا ہے۔

ڈیمی مور نے ہارر فلم "دی سبسٹینس”میں ایجنگ فٹس انسٹرکٹر کا کردار ادا کیا تھا، میگزین 25 مئی کو ایشو ہوگا۔

ہالی ووڈ کو شاندار فلمیں دینے والی اداکارہ ڈیمی مور نے اس حوالے سے گفتگو میں کہا کہ چند برس قبل سوچا کہ کیریئر شاید ختم ہو گیا ہے کیوں کہ ایک پروڈیوسر نے ’پاپ کارن اداکارہ‘ کہہ کر مجھے مسترد کر دیا تھا۔

ڈیمی مور نے مزید کہا کہ میں اپنی جسمانی شکل کو برقرار رکھنے کے لئے میں خود کو "سزا” دیتی تھی، میں یہ نہیں کہنا چاہتی کہ ہم مردوں کے مخالف ہیں، ہم صرف احمقوں کے خلاف ہیں۔

 اداکارہ نے کہا کہ ’مجھ سے ایک عورت نے کہا بس جان لو، تم کبھی بھی کافی نہیں ہو گی، لیکن تم کبھی ہمت نہیں ہارنا۔