ڈیموکریٹس 2 ارب ڈالر تاوان مانگ رہے ہیں یہ ملک دشمن غنڈے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس 2 ارب ڈالر تاوان مانگ رہے ہیں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا یہ ملک دشمن غنڈے ہیں۔

ٹرتھ سوشل پوسٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ ریپبلکنز قانون سازی کریں اور ان کے چنگل سے نکلیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ کرائن چَک شومر انتقامی سیاست کر رہے ہیں وہ 2ارب ڈالر تاوان مانگ رہے ہیں، ڈیموکریٹس تقرریوں کی منظوری کے بدلے تاوان چاہتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ ملک دشمن غنڈے ہیں ریپبلکنز فوری قانون سازی کریں، سیکڑوں تقرریاں مہینوں سے التوا کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس بلیک میلنگ پر اتر آئے ہیں یہ بھتہ خوری ہے ملک کو بچانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔