لاہور : پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی، پاک فوج ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ، محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج کو طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن بھجوادی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کے پیش نظر فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن دی گئی ، پاک فوج ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔
وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر نوٹی فکیشن جاری کردی اور پاک فوج کی 10کمپنیاں صوبائی حکومت کےحوالے کردیں۔
ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ فوج کو ابتدائی طور پر لاہور ، گوجرانوالہ، ملتان ،راولپنڈی میں تعینات کیا جائے گا۔