ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے ایل ایل بی کا پرچہ اپنی جگہ کسی اور سے دلوا دیا

ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ

نوابشاہ : ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے ایل ایل بی کا پرچہ اپنی جگہ کسی اور سے دلوا دیا، سندھ یونیورسٹی نے نوٹس لے کر طلب کرلیا، ایک سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر صدیق لاٹکی نے ایل ایل بی کا پرچہ اپنی جگہ کسی اور سے دلوا دیا، اطلاع ملنے پر سندھ یونیورسٹی کے کنٹرولر مرتضیٰ سیال نے صدیق لاٹکی 14نومبر کو ڈسپلن کمیٹی میں طلب کرلیا۔

اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ اگر ان پر الزام ثابت ہوگیا تو ڈپٹی کمشنرکو ایک سال قید کی سزا ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ صدیق لاٹکی ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کےطور پر فرائض انجام دےرہےہیں ان کی ملازمت سے متعلق سندھ حکومت فیصلہ کرے گی۔