نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایک ہفتے کے دوران بنگلادیش کے مشیرخارجہ سے دوسری ملاقات

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایک ہفتے کے دوران بنگلادیش کے مشیرخارجہ محمد توحید حسین سے دوسری بار ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ اپنے بھائی سے دوبارہ ملاقات کرنا باعث مسرت رہا، بنگلادیش کے مشیرخارجہ محمد توحید حسین سے آج دوبارہ ملاقات ہوئی، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس پر ملاقات ہوئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ ہفتے بنگلادیش کے دورے کے دوران بھی ان سے ملاقات کی تھی، فلسطین کے جائز مؤقف کےساتھ اپنی بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی اور دوریاستی حل کے ذریعے پائیدار امن ضروری ہے۔

اسحاق ڈار کی جانب سے پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات میں نئی پیشرفت کو دہراتے ہوئے کہا گیا کہ تعاون کے مثبت نتائج کے منتظر ہونے پر اتفاق کیا گیا جو مختلف شعبوں میں سامنےآئیں گے۔

https://urdu.arynews.tv/ishaq-dar-bangladesh-tour/