اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی بنگلادیش کے وفد سے ملاقات اور رہنماؤں، کارکنوں کی ثابت قدمی کو سراہا۔
بنگلا دیش کے دورے پر موجود نائب وزیراعظم نے ڈھاکا میں بنگلادیش کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں، ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی بنگلادیش کے وفد سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنماؤں اور کارکنوں کی ثابت قدمی کوسراہا۔
دفترخارجہ کے جاری اعلامیے کے مطابق سیاسی جماعت سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، خطےمیں حالیہ پیشرفت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جماعت اسلامی بنگلادیش کے وفد کی قیادت نائب امیرڈاکٹر سید عبداللہ محمد طاہر کررہے تھے، اسحاق ڈار نے نیشنل سٹیزن پارٹی کے وفد سے بھی ملاقات کی، وفد کی قیادت سیکریٹری اختر حسین کررہے تھے، این سی پی کے دیگر رہنما بھی شریک تھے۔
اس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار ڈھاکا میں سیاسی قیادت سے ملاقاتوں کیلئے پاکستان ہائی کمیشن پہنچے۔