اسلام آباد : ۔سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر وزیراعظم شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان بطور احتجاج سوئیڈن سے سفیر واپس بلائے۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی دنیا اپنے سفرااحتجاجاً سویڈن سے واپس بلائیں۔
وزیراعظم اور مولانافضل الرحمان نے او آئی سی سے سخت اقدامات اٹھانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام تسلسل،منصوبہ بندی سےمسلمانوں کی دل آزاری کےگھناؤنے،ناپاک عمل پرنوٹس لے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا وزیراعظم نے وزارت خارجہ کوفوری ہدایات جاری کردی ہے، اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے ، علما آج جمعہ کےاجتماعات میں سویڈن کے مکروہ فعل کی مذمت کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ مغرب نے ہمیشہ اسلام کے مقدسات کی توہین کرکے دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا، جے یو آئی کارکن تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کریں۔