کراچی : اسلام آباد سے ای پاسپورٹ اجرا کے باوجود ایئرپورٹ پر واک تھرو گیٹ سمیت دیگر سسٹم تاحال نصب نہ ہو سکا، اس کے ذریعے مسافروں کو امیگریشن کاونٹرز پر لمبی قطاروں سے بھی نجات ممکن ہوگی.
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی معیار کے مطابق ای پاسپورٹ اجرا کے باوجود متعلقہ سہولیات فراہم نہ کی جا سکیں ، ای پاسپورٹ سے مسافرکو امیگریشن کلئیرنس کی کارروائی ازخود کرنے کی سہولت فراہم کی جانی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد سے آی پاسپورٹ اجرا کے باوجود ایئرپورٹ پر واک تھرو گیٹ سمیت دیگر سسٹم تاحال نصب نہ ہو سکا جبکہ ای پاسپورٹ کے ذریعے مسافروں کے کوائف کی تصدیق ایئرلائن کاونٹرز پر بھی کئے جانے کی سہولت دستیاب نہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ای پاسپورٹ کے ذریعے بیرون ملک روانگی کے لئے دبئی ایئرپورٹ طرز کی سیلف امیگریشن کلیئِرنس دستیاب ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای پاسپورٹ کے ذریعے اداروں کو مطلوب افراد کی شناخت امیگریشن کاونٹرز سے قبل ممکن ہو سکے گی ، ای پاسپورٹ کے ذریعے مسافروں کو امیگریشن کاونٹڑز پر لمبی قطاروں سے بھی نجات ممکن ہوگی۔