وطن واپسی سے قبل سیمی کا پاکستانیوں نام پیغام

پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود پاکستان میں پی ایس ایل کا انعقاد کامیاب رہا۔

پاکستان سے بھرپور محبتیں سمیت کر وطن لوٹنے سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں کے نام اپنا خصوصی پیغام لکھا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود پاکستان میں پی ایس ایل کا ہونا بڑی کامیابی ہے، زلمی فیملی کا شکریہ جس نے ایک بار پھر ساتھ دیا۔

ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں سے درخواست کی کہ وہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے اپنا خیال رکھیں، وائرس سے اپنی حفاظت کریں اور آپ سے پھر ملاقات ہوگی۔

فائنل اور سیمی فائنل ملتوی ہونے کے بعد پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں کا وطن واپسی کا سلسلہ برقرار ہے، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کے بعد پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے پلیئرز بھی وطن واپس جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی کردیے ہیں، ایونٹ کے فیصلہ کن میچز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔