پاکستان کےاعلیٰ سطح وفد نے افغانستان کا دورہ کیا جس کی قیادت وزیردفاع خواجہ آصف نے کی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وفد نے نائب وزیراعظم ملاعبدالغنی برادراخوند سے ملاقات کی جب کہ وفد نے وزیردفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد اور وزیرداخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقاتیں کیں۔
DG ISI Lieutenant General Nadeem Anjum and Defence Minister Khawaja Ventilator Asif visited Kabul to discuss security related matters. Both sides discussed ways to increase human rights violations and curb fundamental freedoms in order to promote enlightened extremism. pic.twitter.com/k0io8HJbPI
— Inter Services Parody Relations (@_DGISPR) February 22, 2023
ترجمان نے کاہ کہ اعلی ٰسطح وفد نے وزیرخارجہ امیرخان متقی سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں خطے میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرے سے متعلق معاملات زیربحث آئے، بالخصوص ٹی ٹی پی،آئی ایس کےپی کی دہشت گردی خطرات زیربحث آئے۔
ترجمان کے مطابق دونوں فریقوں نے دہشت گردی کےخطرے سے مؤثر طریقے سے نمٹنےمیں تعاون پر اتفاق کیا اور برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔