راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ صحافی احمد نورانی پر حملہ کرنے والے امن دشمن عناصر ہیں جنہیں گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے.
ان خیالات کا اظہار ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائت ٹوئٹر پر اپنی پیغام میں انہوں نے زخمی صحافی احمد نورانی کے لے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور اُن کے لیے تہنیتی پھول بھی بھیجوائے.
Attack on Ahmed Noorani condemned. A malicious attempt to cause unrest. Full support for efforts to catch culprits & bring them to justice.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) October 28, 2017
ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا نمائندگان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ احمد نورانی پر حملہ قابلِ مذمت ہے اور ملزمان کی گرفتاری میں بھرپور معاونت کریں گے اور قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کریں گے.
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ احمد نورانی پرحملہ دراصل ملک میں انتشار اور بد امنی پھیلانے کی سازش ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا.
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔