راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت فوج کی خدمات حاصل کی ہیں، شہریوں کو جمہوری فرض ادا کرنے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے مسلح افواج کو آزادانہ، منصفانہ انتخابات میں معاونت کے لیے بلایا ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آرٹیکل 220، 245 کے تحت شفاف الیکشن کے لیے مدد کریں گے، یہ ذمہ داری بھرپور انداز میں سر انجام دیں گے۔
ECP has requisitioned Pak Armed Forces under Article 220&245 of Constitution to assist them in free, fair & transparent conduct of Elections2018. Shall undertake this mandated duty enabling people of Pakistan to freely exercise their democratic right in safe & secure environment. pic.twitter.com/nC2MMKSKRG
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 21, 2018
مزید پڑھیں: انتخابات میں فوج کا براہ راست کوئی کردارنہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
واضح رہے کہ چند روز قبل ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انتخابات میں فوج کا براہ راست کوئی کردار نہیں ہے، الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عمل کررہے ہیں، افواہیں تھیں جوانوں کو احکامات جاری کیے گئے جو سراسر غلط ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ الیکشن کے لئے امن کی صورتحال بہترکی جارہی ہے، پرنٹنگ پریس کے لئے بھی پاک فوج کے جوان تعینات ہیں،3 لاکھ 71ہزار جوان ملک بھر کے پولنگ اسٹیشن پرتعینات ہوں گے۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ عوام کو جو سیاسی جماعت یا نمائندہ پسند ہے بغیر خوف اسے ووٹ ڈالیں، 25 جولائی کے بعد عوام جو بھی وزیراعظم منتخب کریں، ہمارے لئے وہی وزیراعظم ہوگا۔