پاک فوج نے 100ارب روپے ٹیکس اور ڈیوٹی کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے 100ارب روپے ٹیکس اور ڈیوٹی کی مد میں قومی خزانےمیں جمع کرائے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے 100ارب روپے ٹیکس اور ڈیوٹی کی مد میں قومی خزانےمیں جمع کرائے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف   نے بتایا کہ 23-2022میں پاک فوج اورزیرانتظام اداروں نے مجموعی طورپر ٹیکسز، ڈیوٹیز کی مد میں 360ارب روپے جمع کرائے۔

ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اورسول آرمڈفورسزکےاہلکارپورےملک میں سیکیورٹی پرتعینات ہیں، سوشل اکنامک ،ترقی میں حصہ ڈالنے کیلئے افواج پاکستان کئی 100 ارب ٹیکس مدمیں جمع کرارہی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ افواج پاکستان عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کوشاں ہے ، پاکستان نےدہشت گردی کیخلاف طویل جنگ لڑی ہے، شہداہمارے ماتھےکاجھومرہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان شہدا،لواحقین اورغازیوں پرفخرکرتی ہے، شہدا کےلواحقین ،زخمیوں اور غازیوں کیلئے پیکجز دیے جاتے ہیں، رہائش،بچوں کےتعلیمی اخراجات،کیڈٹ کالجزمیں داخلے ،شادی کےاخراجات اٹھائےجاتےہیں۔

انھوں نے کہا کہ محفوظ پاکستان ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، عوام کےتعاون سےہم ہرایک چیلنج پرقابوپالیں گے۔