آرمی چیف کی خصوصی ہدایات پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا عمل جاری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

آرمی چیف کی خصوصی ہدایات پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا عمل جاری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے پریس کانفرنس کے دوران سیلابی صورتحال پر گفتگو کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیلابی صورتحال کے شروع سے ہی آرمی ریسکیو کاموں میں حصہ لے رہی ہے، آرمی چیف کی خصوصی ہدایات پر ریلیف کا عمل جاری ہے، ایک انجینئر بریگیڈ اور 30 یونٹ صرف فلڈ ریلیف پر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کے پی، گلگت میں تین بڑے پلوں کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے، گلگت بلتستان میں باقی 2 روڈز کو آئندہ 24گھنٹے میں بحال کردیا جائیگا، اس وقت آرمی کے 29 میڈیکل کیمپس کام کررہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 28 ہزار لوگوں کو اب تک آرمی ریسکیو کر چکی ہے، 255 ٹن راشن بھی تقسیم کیا جاچکا ہے، آرمی انجینئرز نے سول انتظامیہ کیساتھ ملکر107 سڑکیں کلیئر  کی ہیں۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گوجرانوالہ میں میڈیکل کیمپس بھی قائم ہوچکے ہیں، سول انتظامیہ کیساتھ ملکر تقریباً 6 ہزار لوگوں کو ریسکیو کیا جاچکا ہے، کرتار پور میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، کرتار پور صاحب پر بوٹ کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ عظیم وطن کے دفاع کیلئےکسی بھی پوسٹ کو خالی نہیں کیا گیا ہے، تمام پوسٹس پر سختی سے نگرانی جاری ہے، ملٹری ریلیف سینٹر چونیاں میں کام کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بہاولپور، بہاولنگر میں ابھی سیلابی پانی نہیں پہنچا لیکن ریلیف کیمپس قائم ہوچکے ہیں، قراقرم ہائی وے اور جنگلوٹ اسکردو  روڈ مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کے افسران مشکل گھڑی میں عوام کیساتھ ہیں، پاک فوج کے سپاہی اور افسران ہر مشکل گھڑی اور ہر وقت عوام کیساتھ ہیں، بڑی کوششوں کے بعد آرمی انجینئرز اور سول انتظامیہ نے ملکر برج پر کام کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور آرمڈ فورسز اکٹھے تھے ہیں اور رہیں گے، کوئی بھی باطل قوت کسی قسم کی دراڑ نہیں ڈال سکتی، سیلابی صورتحال میں پاک آرمی دن رات کام کررہی ہے، جہاں ابھی پانی نہیں بھی پہنچا وہاں پہلے سے ہی ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔

https://urdu.arynews.tv/flood-situation-punjabs-rivers-water-flow/