راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ حکومت اور افواج پاکستان کا مؤقف واضح ہے فلسطین میں مظالم ناقابل قبول ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کے دوران مسئلہ فلسطین کے حوالے سے کہا کہ فلسطین اہم اورحساس ایشو ہے، یہ واضح ہوناچاہیے حکومت اور افواج پاکستان کا مؤقف کلیئر ہے، حکومت،افواج پاکستان کامؤقف واضح ہے فلسطین میں مظالم ناقابل قبول ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ وزیراعظم،وزارت خارجہ،آرمی چیف کی جن عمائدین سے ملاقاتیں ہوئیں اس میں بارہا کلیئر بتایا گیا، پاکستان نے پہلے دن سے ہی فلسطین کیلئے امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مسئلے پر ہمیشہ واضح اور کھل کر بات کی گئی ہے، پاکستانی مندوب منیراکرم نےیواین میں پاکستانی عوام کےجذبات کی ترجمانی کی، منیراکرم نےواشگاف اندازمیں کھل کربیان کیا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ آرمی چیف کی یواین جنرل سیکریٹری ،امام کعبہ سے بھی ملاقات ہوئی، آرمی چیف کامسئلہ فلسطین پربہت کلیئر اور واضح مؤقف ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ حکومت اور ادارے دھرنے والوں سے پرامن طریقےسےمسئلہ حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، کل اگر جماعت اسلامی غزہ پردھرنا دے تو آپ کہیں گے یہ بھی فوج نے کرایا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فیک نیوز اور پروپیگنڈا اتنا عام ہوگیا جس کا جو دل چاہتا ہے کہہ دیتا ہے، آنسو گیس،لاٹھی چارج پتھراؤ ہوتا پھر آپ کو تسلی ہونی تھی کہ اب ٹھیک ہوا۔