ڈی جی رینجرز سے کراچی میں سیاسی جماعتوں کے وفود نے ملاقاتیں

کراچی : ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے کراچی میں سیاسی جماعتوں کے وفود نے ملاقاتیں کیں۔

ڈی جی رینجرز سے جماعت اسلامی، ایم کیو ایم کے وفود اوروزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملاقاتوں میں کراچی آپریشن کے معاملات اور بلدیاتی الیکشن کے آنے والے مراحل میں سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں کراچی کے امن کو باہمی اشتراک اور یکسوئی کے ساتھ مضبوط کرنے اور آپریشن احسن طریقے سے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔