پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا، میجر جنرل عمر بخاری

کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا، ہم ایمان کی قوت سے بحیثیت قوم ہر مشکل کا سامنا کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں یوم شہدائے پولیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی بڑا مسئلہ رہا مگر پاکستان نے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،۔

ہم ایمان کی قوت سے بحیثیت قوم ہر مشکل کا سامنا کرتے ہیں، سیکیورٹی اداروں اور شہریوں نے مل کر دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔

میجر جنرل عمر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، شہدا کے مقروض ہیں اور ہم یہ قرض اتار کر دم لیں گے، اس اتحاد کو ہم نے اسی طرح قائم رکھنا ہے۔ یوم شہدائے پولیس کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ شہید کسی بھی ادارے کا ہو ہمارے لئے بہت مقدس ہے، ملک کیلئےجان دینے والے شہدا کے مشن کو آگے لے کر چلیں گے۔