کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبرنے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے رابطہ کیا جس میں کراچی آپریشن کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ کا وزیر داخلہ چوہدری نثار سے رابطہ ہوا ہے جس میں ڈی جی رینجرز نے حالیہ بدیاتی الیکشن میں امن وامان کی صورتحال اور کراچی آپریشن پر بریفنگ دی۔
وزیر داخلہ نے رینجرز کے کردار کو سراہا اور کہا کہ کراچی آپریشن سے امن وامان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے،وزیر داخلہ نے ہدایت کی کراچی آپریشن کو مزید آگے بڑھایاجائے اور بلدیاتی انتخابات کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پایا جائے۔
چوہدری نثار نے ہدایت دی کہ رینجرز پولیس کے ساتھ ملکر اندورن سندھ میں حالات معمول لانے کے لئے اقدامات کرے۔