وفاقی حکومت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کو عہدے سے ہٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی جی اسپورٹس بورڈ آصف زمان کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔
آصف زمان کو عمران خان کے دور میں ڈائریکٹرجنرل تعینات کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر احسان مزاری آصف زمان کےکام سے مطمن نہیں تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے منصوبوں میں مبینہ کرپشن کی شکایات بھی وجہ بنی۔ سابق وزیر فہمیدہ مرزا نے میرٹ کیخلاف آصف زمان کی تقرری عمل میں لائی تھی۔
آصف زمان کو ڈائریکٹرجنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ تین سال کیلئے تعینات کیاگیا تھا۔ آصف زمان 19ماہ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ رہے۔