دھرمیندر کی 88 ویں سالگرہ پر ڈریم گرل کا پیار بھرا پیغام

بالی وڈ فلم نگری کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی 88 ویں سالگرہ پر بالی وڈ کی ڈریم گرل نے پیار بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی وڈ کی ڈریم گرم ہیما مالنی نے  سالگرہ چند اندیکھی تصاویر شیئر کیں جس میں بالی وڈ کے مشہور جوڑے کو پوز دیتے  دیکھا جا سکتا ہے۔

جاری کردہ تصویر میں اہلیہ اپنے شوہر کے گال پر بوسہ دیتی بھی نظر آرہی ہیں جبکہ دیگر تصاویر میں دھرمندر اپنی دونوں بیٹیوں کے ہمراہ یادگار لمحات گزار رہے ہیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ ہیما مالنی نے دھرمندر کے ساتھ محبت بھری تصویر جاری کی، جس میں انہوں نے دھرمیندر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے اپنی بے لوث محبت کا اظہار کیا۔

ہیمامالنی نے لکھا کہ میرے سب سے پیارے جیون ساتھی کو سالگرہ بہت مبارک، دعا ہے کہ آپ کو زندگی کی ساری محبت  اورخوشیاں ملیں۔

یاد رہے کہ دھرمیندر سنگھ دیول بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1960ء میں فلم ‘دل بھی تیرا ہم بھی تیرے’ سے کیا تاہم ‘پھول اور پتھر’ ان کی وجہ شہرت بنی، جس نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے۔