اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دھوکہ‘ کے تیسرے ٹیزر نے دھوم مچادی۔
ڈرامہ سیریل ’دھوکہ‘ میں اداکار عفان وحید، آغا علی، کومل میر اور صنم جنگ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ اس کی پہلی قسط جلد نشر کی جائے گی۔
دھوکہ کی کہانی مہک نواب نے لکھی ہے جبکہ اس کے ہدایت کار کاشف سلیم ہیں۔
تیسرے ٹیزر میں عفان وحید اور کومل میر نے درمیان محبت دکھائی گئی لیکن ان کا رشتہ آغا علی کے ساتھ طے ہورہا ہے۔
کومل میر، عفان وحید سے کہتی ہیں کہ ’محبت تم مجھ سے کرتے ہو لیکن سارے راستے میں نکالتی ہوں۔‘
آغا علی کہتے ہیں ’جب میں کسی چیز کو چاہ لیتا ہوں تو وہ میری ہوکر ہی رہتی ہے۔‘ صنم جنگ کہتی ہیں کہ ’محبت کرنے والے کبھی دن نہیں گنتے، ڈرتے ہیں اس وقت سے کہ کب ملاقات کا وقت ختم ہوجائے۔‘
ناظرین کی جانب سے ڈرامے کے ٹیزر کو پسند کیا جارہا ہے اور پہلی قسط کے نشر کیے جانے کا انتظار کیا جارہا ہے۔