راولپنڈی: ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، پولیس، شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گرد پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت ودیگر واقعات میں مطلوب تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، فورسز دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔