ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے اداکارؤں کو نظر انداز کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انڈسٹری کی ترقی میں خواتین کا کردار بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اداکاراؤں اور سینیما گھروں کے مالکان کے ایک وفد نے منگل کے روز ملاقات کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔
ملاقات کے دوران کیا بات چیت ہوئی یا اس میں کیا طے پایا اس حوالے سے مزید کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی البتہ دیا مرزا نے بڑا سوال کھڑا کردیا۔
بھارتی اداکارہ نے ملاقات کو متنازع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’صنفی مساوات پر ہی چل کر ہی خواتین کے مسائل حل کرنا ممکن ہے‘۔
Heartfelt thank you to the honorable Prime Minister @narendramodi ji for taking out time to hear us at length, discuss issues pertaining to our industry and assuring positive consideration of suggestions. pic.twitter.com/ShGfr0Jlvu
— Akshay Kumar (@akshaykumar) December 18, 2018
دیا مرزا نے یہ سوال اس لیے اٹھایا کیونکہ مودی سے جس وفد نے ملاقات کی اس میں تمام مرد حضرات موجود تھے۔
مزید پڑھیں: دیا مرزا اقوام متحدہ کی ماحولیاتی سفیر مقرر
اداکارہ نے اکشے کمار کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بہت اچھی ملاقات تھی کیونکہ مٹینگ میں کوئی بھی خاتون موجود نہیں تھی‘۔
This is wonderful! Is there a reason why there were no women in this room? @akshaykumar https://t.co/oO9teT3Gyi
— Dia Mirza (@deespeak) December 19, 2018
ایک اور ٹویٹ میں دیا مرزا نے سوال اٹھایا کہ مرد کس طرح انڈسٹری کے نمائندے بن کر ملاقات کرسکتے ہیں؟ کیا خواتین اداکارائیں فلمی صنعت میں کوئی کردار ادا نہیں کررہیں؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ کے ٹویٹ کرنے پر مباحثہ شروع ہوا جس میں کچھ صارفین نے انڈسٹری میں صنفی امتیاز کے حوالے سے بات کی۔
True. Wish one of the men had asked this question. How can an entire Industry be represented only by men? https://t.co/SqeRGFT3FV
— Dia Mirza (@deespeak) December 20, 2018
دیا مرزا کا کہنا تھا کہ ’یہ کوئی مقابلہ نہیں بلکہ ایک لازم چیز ہے کیونکہ مرد اور خواتین دونوں ہی انڈسٹری میں اچھا کام کررہے ہیں، کیا سبقت دینے کے حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی؟‘۔
یہ بھی پڑھیں: دیا مرزا کا نفرت کو فروغ دینے والی حب الوطنی سے انکار
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم سے فلم ڈائریکٹر، اداکاروں کی ملاقات منگل کے روز ہوئی، شوبز انڈسٹری کے وفد میں کرن جوہر، اکشے کمار، سدھارت روئے کپور سمیت دیگر نامور شخصیات موجود تھیں۔
ذرائع کے مطابق وفد نے حکومت کی جانب سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر عائد کیے جانے والے سیلز ٹیکس کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور اپیل کی کہ ممبئی کو دنیا کا انٹرٹینمنٹ شہر بنایا جائے۔