عامر خان کی فلم ’غلام‘ میں ٹرین کا خطرناک منظر، حیران کن سچائی

ممبئی : کیا بھارتی فلموں کے مایہ ناز اداکار عامرخان نے ایک فلمی سین کیلیے اپنی جان خطرے میں ڈالی؟ سچائی جاننے والے بھی حیرت زدہ گئے۔

بالی ووڈ انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم ’غلام‘ میں دکھایا جانے والا ٹرین کا ایک منظر کیا واقعی حقیقت پر مبنی ہے؟ اس بات کا انکشاف آپ کو یہ خبر پڑھ کر ہوجائے گا کہ اس میں کتنی سچائی ہے؟ ۔

موجودہ دور کی نئی نسل کو اس بات کا اچھی طرح علم ہے کہ آج کل بنائی جانے والی فلموں میں حقیقت سے زیادہ ماڈرن تکنیک اور جدید کیمروں کا استعمال کیا جاتا ہے جو فلم میں حقیقت کا رنگ بھر دیتے ہیں۔

لیکن آج سے 24 سال قبل 1998 میں بنائی گئی فلم ’غلام‘ میں ایک ایسا منظر بھی ہے جس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے فلم کے ہیرو عامر خان نے اپنی زندگی ہی داؤ پر لگا دی تھی، اس فلم میں ان کی ہیروئن رانی مکھرجی تھیں۔ کیا عامرخان نے ایک سین کیلیے اپنی جان خطرے میں ڈالی؟ سچائی جاننے والے حیرت زدہ گئے۔

ریلوے لائن پر فلمائے جانے والے فلم کے منظر میں دکھایا گیا ہے کہ سامنے سے ایک تیز رفتار ٹرین آرہی ہے اور عامر خان اپنے ساتھی اداکار دیپک تیجوری کے خلاف شرط جیتنے کے لیے اپنی جانب آنے والی ٹرین کی طرف تیزی سے بھاگ رہے ہیں۔

فلم کے سین میں عامر خان کو ریل کی پٹری پر سامنے سے آنے والی ٹرین کی طرف دوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو پٹریوں سے چھلانگ لگاتے ہوئے چند فٹ سے پیچھے رہ جاتا ہے۔

عامر اور ٹرین میں صرف 1.3 سیکنڈ کا فرق رہ جاتا ہے، یہ اسٹنٹ دراصل عامر نے خود کیا تھا جس کے باعث44ویں فلم فیئر ایوارڈز میں انہوں نے سال کے بہترین فلمی منظر کا ایوارڈ جیتا لیکن بعد میں عامر نے اس طرح کا غیر ضروری خطرہ مول لینے پر خود کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو کے ساتھ ایک اور ویڈیو بھی منسلک ہے جس میں عامر خان ٹی وی میزبان پوجا بیدی سے گفتگو کرتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ انہوں نے اپنے طور پر یہ اسٹنٹ کیسے کیا اور یہ ایک حقیقی منظر ہے۔”

مذکورہ فلم کے پروڈیوسر مکیش بھٹ نے کئی سال پہلے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ شوٹنگ کے دوران عامر پر اتنا سرمایہ لگایا چکا تھا کہ وہ بھول گئے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ یہ خدا کا کرم ہے کہ وہ بچ گئے ورنہ عامر آج ہم میں نہ ہوتے۔

انہوں نے بتایا کہ میں اس دن بہت پریشان تھا کیونکہ اگر عامر خان ایک سیکنڈ بھی لیٹ ہوجاتے تو وہ ٹرین سے کچل کر ہلاک ہوچکے ہوتے، وہ بہت مخلص اداکار ہیں اور ضرورت سے زیادہ محنت کرتے ہیں۔