کیا نیب افسران نے نوازشریف کو خون دیا؟

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپنے افسران کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو خون دینے کی خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سروسز اسپتال میں زیر علاج نوازشریف کو خون عطیہ کرنے کے حوالے سے مختلف چینلز پر چلنے والی خبروں پر وضاحت پیش کردی۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب افسریا اہلکاروں کا نواز شریف کوخون دینے سے متتعلق خبریں حقائق کےمنافی ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق ڈی جی نیب لاہور کے بیٹے نے نواز شریف کو خون نہیں دیا اور نہ ہی ادارے کے کسی اور اہلکار نے نوازشریف کو خون عطیہ کیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب نے صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف کو خون کی فراہمی میں مددکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران نیب نے نواز شریف کی ضمانت کی مخالفت کی اور کہا نواز شریف کاعلاج بہترین ڈاکٹرز کررہےہیں، نیب کیس میں سزا پر426 لاگو نہیں ہوتا، جس پر جسٹس  عامرفاروق کا کہنا تھا کہ 401 کے اختیارات پرعملدرآمدکراناوفاق ،صوبائی حکومت کا کام ہے ، تو جہانزیب بھروانہ نے کہا دونوں کے پاس احتیارات  ہیں۔