کیا کمسن نواسے میں نانا کی روح آگئی؟ ناقابل یقین حرکتیں

بھارت میں 8 سالہ بچے میں لگتا ہے کہ اپنے آنجہانی نانا کی روح آگئی ہے جو اپنی نانی کو اپنی بیوی اور ماں کو بیٹی کہتا ہے۔

ہندو مذہب میں جنم در جنم ان کے عقیدے میں شامل ہیں تاہم ایک کمسن لڑکے نے اپنی نانی کو پچھلے جنم میں اپنی بیوی اور ماں کو بیٹی قرار دے کر گھر والوں کو بھی حیران وپریشان کر دیا ہے۔

یہ حیران کن دلچسپ واقعہ اتر پردیش کے مین پوری ضلع میں پیش آیا ہے جہاں 8 سالہ آریان کا کہنا ہے کہ اس کی نانی پچھلے جنم میں اس کی بیوی تھیں جب کہ اس کی ماں اس بیٹی اور دونوں ماموں اس کے بیٹے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان جس کی پیدائش اپنے نانا منوج مشرا کے انتقال کے 20 روز بعد 29 جنوری 2015 کو ہوئی تھی۔ 8 سال بعد آریان خود کو منوج مشرا کہتا ہے۔ چند روز قبل جب وہ اپنی نانی کے گھر گیا تو اس نے خود کا تعارف اپنے نانا کے نام سے کرایا، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس نے اپنے آنجہانی نانا کی زندگی کے دور کی باتیں کرکے سب کو حیران کر دیا۔

آریان نے دعویٰ کیا کہ یہ اس کا دوسرا جنم ہے۔ اس نے حیران کن طور پر اپنی نانی کا نام لے کر مخاطب کیا اور کہا کہ تم میری نانی نہیں بلکہ بیوی ہو اور سوال کیا کہ میرے بچے کہاں ہیں جب کہ اس نے اپنی ماں رنجنا کو ماں ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی بیٹی اور ماموں اس کے بیٹے ہیں۔

اترپردیش کے مین پوری ضلع میں ایک آٹھ سالہ لڑکے نے پچھلے جنم کی بات کرتے ہوئے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ گھر والے یہ سن کر حیران ہیں کہ لڑکا آریان کہتا ہے کہ اس کی نانی اس کی پچھلے جنم میں اس کی بیوی تھی، اس کی ماں اس کی بیٹی تھی اوراس کےدونوں ماموں اس کے بیٹے ہیں۔

لڑکے نے بینک میں اپنے نانا منوج کی جمع رقم کی تفصیلات بھی بتائیں جس پر نہ صرف خاندان کے لوگ بلکہ گاؤں والے بھی حیرت میں پڑ گئے۔

واضح رہے کہ آریان کے نانا منوج مشرا کا انتقال 9 جنوری 2015 کو ہوا تھا ان کی وجہ موت سانپ کا ڈسے جانا تھا جس نے انہیں رتن پور میں کھیت کو سیراب کرنے کے لیے جاتے ہوئے راستے میں ڈس لیا تھا جب کہ آریان ان کی موت کے 20 روز بعد پیدا ہوا تھا۔