کیا سانپوں کو بھی لنکا پریمیئر لیگ پسند آگئی ہے کہ وہ میچز دیکھنے اسٹیڈیم آنے لگے کولمبو کے کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران ایک بار پھر سانپ گھس گیا۔
سری لنکا میں ان دنوں لنکا پریمیئر لیگ کھیلی جا رہی ہے جس کو شائقین کرکٹ کی جانب سے بڑا اچھا ریسپانس مل رہا ہے لیکن لگتا ہے کہ سانپ بھی کرکٹ کے شیدائی ہوگئے ہیں اورانہیں بھی لنکا پریمیئر لیگ پسند آگئی ہے۔
شاید یہی وجہ ہے کہ لنکا پریمیئر لیگ میں دوسری بار سانپ کولمبو کے اسٹیڈیم میں داخل ہوگیا اور باؤنڈری لائن کے قریب رینگتا رہا۔
رواں سیزن میں دوسری بار یہ واقعہ پیش آنے کے بعد کھلاڑیوں، براڈ کاسٹرز اور سپورٹنگ اسٹاف کی حفاظٹ پر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 31 جولائی کو گیل ٹائٹنز اور دمبولا اورا کے درمیان جاری میچ کے دوران گراؤنڈ میں سانپ نے انٹری دی تھی جس کے باعث میچ کو کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا۔
لنکا پریمیئر لیگ میں سانپ نکل آیا
بعدازاں گراؤنڈ اسٹاف کی جانب سے سانپ کو میدان سے باہر نکال دیا گیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے تھے۔