اسلام آباد : پی ٹی آئی سینئرقیادت میں اختلافات بڑھنے لگے ،خیبرپختونخوا میں بجٹ منظوری پر سلمان اکرم راجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوابجٹ منظوری کے معاملے پر پی ٹی آئی سینئرقیادت میں اختلافات بڑھنے لگے۔
کے پی میں بجٹ منظوری پرسلمان اکرم راجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کل خیبرپختونخوا کا بجٹ منظور ہونا مکمل طور پر حیران کن تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 22 جون کو معاملہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے سامنے آیا، سیاسی کمیٹی نے پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے فیصلے کی توثیق کی تھی، بانی سےملنےنہ دینےکی صورت میں بجٹ کی آخری ممکنہ تاریخ تک منظوری طے ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں : ’بانی پی ٹی آئی آج حکم دیں تو اسمبلی تحلیل کردی جائے گی‘
گذشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ اسمبلی کو ختم کرسکتا ہوں اور کر بھی دوں گا، کے پی حکومت کا اختیار صرف عمران خان کے پاس ہے جو ہمارے پاس امانت ہے کسی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو بجٹ پر ووٹنگ اس لیے نہیں ہوئی کیونکہ ہفتے کو عمران خان سے ملاقات کا دن تھا، جب بھی ان سے ملاقات ہوگی بجٹ پر رہنمائی لی جائے گی۔
علی امین نے کہا تھا کہ اگر عمران خان نے بجٹ میں کسی بھی تبدیلی کا کہا تو 24 گھنٹے میں کردیں گے، میرے لیڈر کے فیصلے پر من و عمل ہوگا۔