پاکستان اس وقت مشکل ترین معاشی حالات سے دوچار ہیں ان حالات میں ملک کے بینکوں کی جانب سے بڑا اعلان کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے مشکل معاشی حالات میں ملک کے بینکوں کی جانب سے بڑا اعلان سامنے آیا ہے اور بینکوں کے جاری اعلامیے کے مطابق کریڈٹ کارڈ پر بیرون ملک ادائیگیاں اب اوپن مارکیٹ ڈالر ریٹ پر ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ’اسٹیٹ بینک کی ہدایات کے باوجود ایل سیز نہیں کھولی جارہیں‘
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کریڈٹ کارڈ پر بیرونی ملک سے اشیا خریدنے پر تمام ادائیگیاں اوپن مارکیٹ ریٹ پر ہوں گی اور خریداری کے وقت جو بھی اوپن مارکیٹ میں ریٹ ہوگا وہی چارج کیا جائے گا۔