لاہور: اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’دل موم کا دیا‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’ٹیپو‘ عرف سلمان فیصل اپنی دوست نیہا ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور سلمان فیصل کی والدہ صبا فیصل نے بیٹی کی شادی کی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے صاحبزادے نے شادی کرلی۔
سلمان فیصل اور نیہا ملک کے درمیان گہری دوستی تھی جو اب رشتہ ازدواج میں بدل چکی، نکاح کی تقریب میں اداکار کی بہن سعدیہ اور بھائی ارسلان فیصل نے شرکت کی۔
ٹیپو کو نئے سفر کا آغاز کرنے پر مداحوں نے مبارک باد دیتے ہوئے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اداکار کی دیگر تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں وہ اپنے اہل خانہ اور دلہن نہیا ملک کے ساتھ نظر آئے۔
صبا فیصل کے مطابق بیٹے کی پہلی ڈھولکی کی تقریب اُن کی بہن کے گھر پر ہوئی جس کی اداکارہ نے ویڈیو بھی شیئر کی۔
قبل ازیںمہندی سے قبل محفل میلاد کا اہتمام بھی کیا گیا۔
اداکار نے بھی اپنے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں۔
سعدیہ فیصل بہن نے بھی بھابھی اور بھائی کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میںانہوں نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارک باد پیش کی۔
View this post on Instagram